24 نومبر 2016 - 14:38
عراقی فورسز نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی

عراق فورسز نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد داعش دہشت گرد موصل میں مکمل طور پر عراقی افواج کے محاصرے میں آ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق فورسز نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد داعش دہشت گرد موصل میں مکمل طور پر عراقی افواج کے محاصرے میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار دستوں کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور حکومتی فوج نے موصل کے زیادہ تر مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر عراقی رضاکار دستوں نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی منقطع کر دی ہے جس کے بعد داعش دہشت گرد مکمل طور پر عراقی فورسز کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169